ملکی معاملات میں غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں، فردوس عاشق اعوان

 


لاہور( آن لائن ) پنجاب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی معاملات میں غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں اور اسکا عملی مظاہرہ وزیراعظم نے امریکہ کو اپنی سرزمین نہ دینے کے اعلان سے کیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں وزیر اعظم عمران خان کی بہادری اور امریکہ سے متعلق تگڑا موقف لینے کا چرچا ہے۔ لیکن اپوزیشن کو اس پر بھی سانپ سونگھ گیا ہے۔


ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اپنا کھویا ہوا تشخص پھر سے حاصل کر رہا ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان عزت و وقار کا مقام دوبارہ حاصل کررہا ہے، کچھ عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں، اپوزیشن اپنی خفت مٹانے کیلئے نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے۔

Opps tech

I am a student of electrical technology in university of Sargodha. i am interested in electronics and Arduino based projects. also found of help full material to share with others

Post a Comment

Previous Post Next Post