اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر نیئر بخاری نے وفاقی حکومت سے موبائل فون کالز پر لگائے جانے والے ٹیکس کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ فون کالزپرٹیکس عائدکرنے کے فیصلے سے مزدورطبقے میں شدیدبے چینی ہے، کالزپرٹیکس عائد نہ کرنے کا اعلان کرکے پھر ٹیکس نافذکرناحکومت کا یوٹرن ہے، ملک میں غریب طبقے کے پاس کال کرنے کیلئے واٹس ایپ یاسمارٹ فون نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون کالزپر ایف ای ڈی کابراہ راست اثرغریب طبقے پرہوگا اورٹیکس نافذکیاگیا تو 5 منٹ کی کالز ایک روپے 97 پیسے کی بجائے دوروپے 72 پیسے کی ہوجائے گی۔