حریم شاہ کی منگنی ہو گئی ؟ ٹک ٹاک سٹار کی سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ کے صارفین کشمکش میں مبتلا ہو گئے

 


لاہور (آن لائن )ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اپنی ویڈیو ز کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت اور کشمکش میں مبتلا کرنے فن خوب رکھتی ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے انسٹاگرام پر ایسی تصویر شیئر کر دی ہے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیاہے اور ان کی منگنی کی افواہیں چل نکلی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔حریم شاہ نے اپنی انسٹا پوسٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک لڑکے اور لڑکی کا ہاتھ نظر آرہا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے اور لڑکی دونوں نے اپنے ہاتھوں میں منگنی کی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے۔

حریم شاہ نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ نہیں لکھا لیکن ایک سوالیہ نشان چھوڑ دیا ہے کہ کیا واقعی حریم شاہ کی منگنی ہوگئی ہے۔ٹک ٹاکر کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کے سوال ہی پوچھے جارہے ہیں تاہم حریم شاہ خاموش ہیں۔

Opps tech

I am a student of electrical technology in university of Sargodha. i am interested in electronics and Arduino based projects. also found of help full material to share with others

Post a Comment

Previous Post Next Post