بھارتی کسان ایک بارپھر سڑکوں پر، پولیس کا لاٹھی چارج، نوجوت سنگھ نے ویڈیو شیئر کردی

 








دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی پولیس کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظور ی کے لئے احتجاج کرنے والے متعددکسانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا ہے جس کی ویڈیو بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھونے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر  چندی گڑھ میں کسان اپنے حقوق کے حصول کےلئے مودی سرکار کے خلاف ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے ،کسانوں کی جانب سے احتجاج کے دوران مودی سرکار کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ کسانوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو بلایا گیا تو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا ہے اور مظاہرے میں شریک کئی کسانوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

دوسر ی جانب کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کسانوں پر کئے جانے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کو ریاستی دہشتگردی قرار دیا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے کسانوں پر تشدد اس لئے کیا جا رہا ہے کیوں کہ وہ کسانوں کو ان کے حقوق دینے سے قاصر ہے اور زبردستی کالے قوانین کو نافذ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست 2017سے جاری پروگرام کے تحت کسانوں کی مدد کرے۔

 کانگریس رہنما کی جانب سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں پولیس کو کسانوں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


Opps tech

I am a student of electrical technology in university of Sargodha. i am interested in electronics and Arduino based projects. also found of help full material to share with others

Post a Comment

Previous Post Next Post