جموں ایئرپورٹ کے ہائی سیکیورٹی ٹیکنیکل ایریا میں دو دھماکے،عمارت کی چھت تباہ

 






جموں( آن لائن )مقبوضہ کشمیر جموں ایئرپورٹ کے ہائی سیکیورٹی ٹیکنیکل ایریا میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن کے باعث عمارت کی چھت تباہ ہوگئی ، دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر جموں ایئرپورٹ کے ہائی سیکیورٹی ٹیکنیکل ایریا میں ڈرون کے ذریعے دھماکہ خیزموادسے حملہ کیاگیا ہے، دھماکے کے وقت ایئرپورٹ پر ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری تھا۔

ٓذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکو ں کے بعدپولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور ایئرپورٹ کی سیکیورٹی بڑھا د ی گئی ہے ۔ دھماکوں کی نوعیت جاننے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔


Opps tech

I am a student of electrical technology in university of Sargodha. i am interested in electronics and Arduino based projects. also found of help full material to share with others

Post a Comment

Previous Post Next Post