اسلام آباد ( آن لائن) سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا بس چلے تو یہ ایٹمی اثاثے مودی کو تحفے میں دے دیں ، کسی کا باپ بھی پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو ختم نہیں کر سکتا۔
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو عمران خان کو سکیورٹی رسک نہ کہیں تو اور کیا کہیں ، پاکستانی قوم نے ایٹمی طاقت بننے کیلئے کئی قربانیاں دی ہیں ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو مسلم دنیا کا پہلی ایٹمی ملک بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فواد چودھری اور فرخ حبیب اپنے لیڈر کی ذہنی کیفیت پر ماتم منائیں ، پی ٹی آئی کی چیخ و پکار بتا رہی ہے