جام کمال کی حکومت کو ’ جام ‘ کرکے رکھ دیں گے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان کا بڑ ااعلان

 


کوئٹہ(آن لائن ) بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان نے اعلا ن کیا ہے کہ سات دن سے ہم تھانے میں بیٹھے ہیں ، ہمارے مطالبات پر صوبائی حکومت توجہ نہیں دے رہی، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ہوش کے ناخن لیں ورنہ ان کی حکومت کو جام کرکے رکھ دیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک سکندر خان اور دیگر اپوزیشن رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جائے کہ بجٹ کہاں بنا اور کہاں سے اترا ، یہ بجٹ غیر قانو نی ہے، بجٹ سے کروڑوں روپے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی ) کی جھولی میں ڈالے گئے ہیں اور ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کی گئی رقم کا بڑ احصہ جرائم پیشہ لوگوں پربھی خر چ ہوگا۔

 اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا بجٹ عوام کے لئے نہیں بلکہ چند مخصوص لوگوں کے لئے بنایا جاتا ہے، اور اس بجٹ کو کرپشن کا ذریعہ بھی بنایا جاتا ہے،بلوچستان اسمبلی پورے صوبے کی ترجیحات کا جائزہ لے اور پھر جن نکات پر سب اراکین متفق ہوجائیں اس کو پی ایس ڈی پی کا حصہ بنا یا جائے ،تمام جمہوری ملکوں میں ایسا ہی عمل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اراکین اسمبلی پر حملہ کیا گیا ،وزیرا علیٰ جام کمال نے قبائلی روایات کو پامال کیا،حکومت کو عوام کی کوئی فکرنہیں ہے۔

Opps tech

I am a student of electrical technology in university of Sargodha. i am interested in electronics and Arduino based projects. also found of help full material to share with others

Post a Comment

Previous Post Next Post