نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آکر کھیلنے کیلئے تیار ہو گئی ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بڑی خوشخبری سنا دی

 


ولنگٹن (  آن لائن ) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق خوشخبری سنا دی ، چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ ہم پاکستان کا دورہ کریں گے ، ٹی 20ورلڈ کپ سے قبل دورہ پاکستان کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومتی ایجنسیز سے مل کر دورہ پاکستان پر کام کر رہے ہیں ، ہمیں سکیورٹی انتظامات سے متعلق یقین دہانی کرائی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ نیویز لینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری بار2003میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان نے ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔

www.oppstech.com

Opps tech

I am a student of electrical technology in university of Sargodha. i am interested in electronics and Arduino based projects. also found of help full material to share with others

Post a Comment

Previous Post Next Post