ٹنڈو الہ یار ٹرین حادثے کے باعث کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

 


لاہور ( آن لائن ) ٹنڈو الہ یار ٹرین حادثے کے باعث کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئیں ، خیبر میل 8گھنٹے ، علامہ اقبال ایکسپریس 14گھنٹے تاخیر کا شکار ہے ۔

تیز گام ٹرین 9گھنٹے ، گرین لائن ایکسپریس 8گھنٹے 20منٹ ، عوام ایکسپریس 3گھنٹے 40منٹ ، کراچی ایکسپریس بارہ گھنٹے 20منٹ، ملت ایکسپریس دس گھنٹے 10منٹ ، پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے تیرہ گھنٹے ، سر سید ایکسپریس 9گھنٹے ، فرید ایکسپریس 8گھنٹے 10منٹ تاخیر کا شکار ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رحمان بابا ایکسپریس  ٹنڈو الہ یار کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی ،  رحمان بابا ایکسپریس ٹنڈو آدم کے قریب ٹنڈو الہ یار پھاٹک پر پہنچی تو گیس سلنڈر سے بھڑا ٹرک ٹرین سے ٹکرا گیا جس سے اپ اور ڈائون ٹریک بلاک ہوگیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعدٹرک کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے ۔ حادثے میں گاڑی ایک کوچ ڈی ریل ہو گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Opps tech

I am a student of electrical technology in university of Sargodha. i am interested in electronics and Arduino based projects. also found of help full material to share with others

Post a Comment

Previous Post Next Post